بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔
سردار سلیم حیدر خان نے شیخوپورہ میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔
انکا کہنا تھا کہ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کے سپہ سالارنڈر شخصیت کے مالک ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے، موجود حکومت برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
صنعت و حرفت کی ترقی ملکی استحکام کے لئے ناگزیر ہے، نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب اور محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’بھارت نے پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے ‘
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے، سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے، پاکستان کا مؤقف واضع ہےکہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہےجو کہ مودی سرکار کی سازش ہے۔