گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ہریانہ(نیوز ڈیسک ) گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر ہوسٹل لانے والا طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔بھارت کی او پی جندل یونیورسٹی میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو لڑکوں کے ہوسٹل میں چھپاکر لانے کے لیے اسے بڑے سوٹ کیس میں بند کر دیا تاہم سیکیورٹی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز ایک بڑے سیاہ رنگ کے سوٹ کیس کی زپ کھولتے ہیں، جس کے اندر ایک لڑکی موجود ہوتی ہے۔ لڑکی جھکی ہوئی حالت میں بیٹھی ہوتی ہے اور باہر آتے ہی حیران کن انداز میں ماحول کا جائزہ لیتی ہے۔
واقعہ مبینہ طور پر یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پیش آیا۔ ویڈیو ایک دوسرے طالبعلم نے ریکارڈ کی، جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیکیورٹی گارڈز کو کیسے علم ہوا کہ سوٹ کیس میں کوئی شخص موجود ہے، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق جب بیگ کو سیڑھی یا کسی سخت جگہ پر دھکا لگا تو لڑکی کی چیخ سنائی دی، جس پر سیکیورٹی نے شک کی بنیاد پر کارروائی کی۔
لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ یونیورسٹی کی طالبہ تھی یا باہر سے آئی تھی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ طالبعلم کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی پر بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس معاملے پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی نے اسے “فلمی عشق” قرار دیا تو کسی نے سوٹ کیس بنانے والی کمپنی کو مشورہ دیا کہ وہ اسے اشتہار کے طور پر استعمال کرے۔
ایک صارف نے لکھا: “اب سوٹ کیس صرف سفر کے لیے نہیں، محبت کے لیے بھی استعمال ہو رہا ہے!” جبکہ ایک اور نے کہا: “ہمارے ہوسٹل میں بھی ایک بار ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا!”
گوجرانوالہ: بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوٹ کیس میں
پڑھیں:
سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا
سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار میں واقع ایک مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک استاد کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 دیگر اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔
Swat,
According to a fellow student, madrasa teachers tortured the child for five hours for refusing to attend madrasa.They used an iron chain, whip, and stick. As he begged for water but they not allow and he died. Eyewitnesses said when one teacher got tired, another took over. pic.twitter.com/1Bq7JiUhY3
— Anwar Shaheen (@Anwar_Afghan1) July 22, 2025
ڈی پی او سوات کے مطابق مدرسے میں کئی مہینوں سے بچوں پر تشدد جاری تھا، جس کے شواہد سامنے آنے پر مزید 9 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان مدرسے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
The Swat madrassa where a child died at the hands of a teacher.
Look at how petrified the remainder of the children are-they witnessed the barbarism.
No accountability/monitoring in place. School and teachers are complicit. #زنجیریں_توڑ_کر_نکلیں_گے
pic.twitter.com/LjZodN7I0c
— Saffina Ellahi (@SaffinaEllahi1) July 22, 2025
واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے میں زیر تعلیم تمام بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت مدرسے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے واضح کیا کہ تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استاد گرفتار سوات سوات مدرسہ طالبعلم جاں بحق