Nawaiwaqt:
2025-05-24@04:21:03 GMT

جوروٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

جوروٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

انگلینڈ بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔برطانوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انگلینڈ بیٹر نے یہ کارنامہ 153 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا،انہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے بھارتی کرکٹر نے 200 میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ میں

پڑھیں:

عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم  کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد  لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔واضح رہے کہ لاہور پولیس3  روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا
  • پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کا کوٹہ نامکمل کیوں رہا؟ تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • ایرانی شہری نے سب سے زیادہ چمچوں کو جسم پر متوازن کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • روٹ نے کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
  • انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ
  • عمران خان نے تیسرے روز بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
  • عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ مقابلہ