پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، ملازمین کیلئے موٹرسائیکل سکیم کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 مئی 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ (C.P.Fund Trustd) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کی۔ اجلاس ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاونٹس محمد عدنان، ورکرز یونین کے نمائندے حافظ محمد اسحاق و دیگرز نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے لئےتین سال کی آسان اقساط پر موٹرسائیکل سکیم کی حتمی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس سکیم کے تحت ملازمین کو موٹر کار، انرجی کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے سولر پینل، ضروریات زندگی کی دیگرز اشیاء فریج، ایئر کندیشند، ایئر کولر، واشنگ مشین وغیرہ بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور ادارے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب سیڈ کارپوریشن
پڑھیں:
وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان
سٹی42: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی ملازمین کے بچوں کے لیے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وظائف خدمت گزار، ریٹائرڈ اور فوت شدہ وفاقی ملازمین کے بچوں کو دیے جائیں گے تاہم پاکستان پوسٹ، ٹیلی کام، ریلوے، نادرا، ایم ای ایس اور دیگر کارپوریشنز کے ملازمین اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔
گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کے بچوں کو پانچویں جماعت سے آگے وظائف دیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 5 سے 16 کے بچوں کے لیے چھٹی جماعت سے وظائف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بچوں کو گیارہویں جماعت سے آگے وظائف دستیاب ہوں گے۔ وظائف حفاظ اور میرٹ کی بنیاد پر بھی دیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے لیے بھی نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹرک اور ایف اے میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اہل قرار پائیں گے، جبکہ ایف ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری میں 80 فیصد یا زائد نمبر لینے والے بھی وظائف کے لیے اہل ہوں گے۔
درخواست فارم 31 اکتوبر 2025 تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اور نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ