جی جی اور بیلا حدید کی ایک اور بہن منظرِ عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
امریکی سپر ماڈلز جی جی حدید اور بیلا حدید نے اپنی 23 سالہ سوتیلی بہن ایڈن نکس کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، جو اب تک لوگوں کی نظر سے دور تھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف دونوں سپر ماڈلز نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ کیسے وہ حال ہی میں اپنی سوتیلی بہن سے ملیں انہوں نے بتایا کہ یہ سچ ایک حالیہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد سامنے آیا، جو ایڈن نکس نے اس شخص کی وفات کے بعد کروایا جسے وہ اپنا والد سمجھتی تھیں۔
ایڈن، فلسطینی نژاد محمد حدید اور ٹیری ہیٹ فیلڈ ڈل کی بیٹی ہیں، جو والدین کے ایک مختصر تعلق کے بعد پیدا ہوئی تھیں جب بیلا اور جی جی کی والدہ یولینڈا حدید نے 2001 میں محمد حدید سے طلاق لے لی تھی۔
ایڈن فلوریڈا میں پلی بڑھی اور وہ اپنے حقیقی والد سے لاعلم تھیں۔ 19 سال کی عمر میں اپنے سوتیلے والد کی موت کے بعد انہوں نے اپنے نسب کے بارے میں تحقیق کی، جس کے نتیجے میں حدید خاندان سے تعلق سامنے آیا اور انہوں نے جی جی اور بیلا سے رابطہ کیا۔
جی جی اور بیلا نے ایڈن کو خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں سے اس کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔
یاد رہے کہ ایڈن ان دنوں نیویارک میں مقیم ہیں اور وہ بھی جی جی اور بیلا کی طرح فیشن ڈیزائننگ، اسٹائلنگ اور سوشل میڈیا پر اپنا کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی جی اور بیلا کے بعد
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔
میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔
اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے والے عام انتخابات میں این اے 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے تھے۔
حماد اظہر نے جون 2023 میں دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے 88 سالہ والد کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم دو روز کے بعد انہوں نے میاں محمد اظہر کی گھر واپسی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر افسوس، سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔