کراچی:

شہر قائد کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فوراً پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ گر پڑے، پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر قابو کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان مسیح اور فلپس مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں  پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے  فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار