WE News:
2025-11-27@22:42:47 GMT

موٹر سائیکل سوار سے تلخ کلامی پر ٹریفک اہلکار معطل

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

موٹر سائیکل سوار سے تلخ کلامی پر ٹریفک اہلکار معطل

اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکاروں سے بدتمیزی کے بعد وہ ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر داخل ہوگیا، وائرلیس پیغام کے بعد جب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو دوبارہ روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔

موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک آفیسرز کو معطل کر دیا۔ موٹر سائیکل سوار نے خود کو سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا۔

اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے کے بعد موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر…

— Islamabad Police (@ICT_Police) October 11, 2025

سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق واقعے کی مکمل انکوائری مکمل ہونے تک ٹریفک آفیسرز معطل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھنا پشاور کے ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا

انہوں نے واضح کیا کہ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سی ٹی او نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ مہذب رویہ اختیار کریں اور قانون کے مطابق اپنا فرض انجام دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد تریفک پولیس معطل موٹرسائیکل سوار ناکا ہیلمٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد تریفک پولیس موٹرسائیکل سوار ناکا ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار ٹریفک آفیسرز تلخ کلامی

پڑھیں:

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال موٹر سائیکل کہاں سے آئی؟

فائل فوٹو

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست کئی مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہیں، موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج تھی۔

پولیس کے مطابق حملے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

پشاور، دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صدر روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دہشت گردوں کی شہر کی مختلف راستوں سے گزر کر فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک پہنچنے اور حملہ کرنے کی مکمل ویڈیو بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں، تینوں حملہ آور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کا بڑا اقدام، اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکار معطل
  • کراچی میں خونی حادثات جاری، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
  • کراچی، ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات جاری، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک کا ایک اور سانحہ، ٹریلر کی زد میں آکر خاتون موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  •  پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانےکافیصلہ
  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال موٹر سائیکل کہاں سے آئی؟
  • کراچی، بے قابو ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچل ڈالا
  • کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات
  • کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد