پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن ٹاسک فورس بنانے جارہی ہے معلومات ہیں کہ اس ٹاسک فورس میں صوبے کی فرنٹیئرکانسٹیبلری کو بھی ضم کیاجائے گا۔منگل کو اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کے پارلیمانی لیڈر ارباب عثمان نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ نیشنل ایکشن ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے جس میں تمام صوبوں سے لوگ لئے جائیں گے فرنٹیئر کانسٹیبلری کوبھی ہوسکتا ہے اس میں ضم کیاجائے کے پی صوبہ دہشت گردی کا
شکار رہاہے اگرایف سی کو ضم کیاجاتاہے جس میں تیس ہزار ملازمین ہیں تو صوبے کاکیاہوگا اس ٹاسک فورس کے مقاصد کیا ہوں گے؟ صوبے کو ایف سی کی ضرورت ہے اس فیصلے کومتفقہ طو رپر مسترد کیاجائے،وزیرقانون آفتاب عالم نے جواب دیاکہ صوبائی حکومت کو اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں چہ میگوئیاں ہورہی ہے ، وفاقی حکومت کو فورس بنانے کا شوق ہے تو پوراکرے لیکن ایف سی صوبے کا اثاثہ ہے ایف سی کو نہ چھیڑاجائے توبہتررہے گافی الحال اس بابت قراردادنہیں لاتے اگر ضرورت پڑی تو اس حوالے سے لائحہ عمل بنائینگے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹاسک فورس

پڑھیں:

نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایک اہم اور نایاب تاریخ اردو نثر’’ سیر المصنفین‘‘ مصنفہ مولوی محمد یحیی تنہا، جو ستر اسی سال سے نایاب تھی ادب و تحقیق کے ممتاز ناشر مجلس ترقی ادب لاہور نے ابھی حال میں شائع کردی ہے ۔

ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اس نادرونایاب تاریخ کو اپنے مفصل مقدمے اور اسناد و حواشی کے ساتھ تحقیقی و تاریخی اصولوں کے تحت مرتب کیا ہے۔

یہ ناردوکمیاب تاریخ نثراردوادب اب اس کے شائقین اور ادب و زبان کے طلبہ و اساتذہ کے لیے دستیاب رہے گی اور وہ اس اہم تاریخ نثراردو ادب سے پوری طرح استفادہ کریں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
  • حب،مقامی حکومت کے تحت سیوریج کی نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں
  • امریکا فلپائن مابین مشترکہ فوجی ٹاسک فورس تشکیل دے دی: پینٹاگون
  • الفاشر کا المیہ
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو