راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش کی ہے۔
اپنے آڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ان کو 5وقت کا نمازی لڑکا چاہیے جو مولانا ٹائپ ہو اور پاکستانی لڑکے نمازی ہوتے ہیں۔
راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کریں گی جبکہ ان کا ہنی مون سوئٹزرلینڈ میں ہوگا اور وہ دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں پاکستانی میڈیا کو ضرور بلائیں گی۔ راکھی ساونت نے بچوں کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی سوچا نہیں ہے کہ ان کے بچے پاکستان میں ہوں گے یا بھارت میں۔
راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہیں اور انہیں سپورٹ کرتی ہیں اور انہیں جیل سے چھڑوانا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار دودی خان کی جانب سے بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’السلام علیکم راکھی جی، سب سے پہلے آپ کو عمرہ مبارک ہو اور اس کے بعد پاکستان میں دلی خوش آمدید‘۔ انہوں نے راکھی سے پوچھا کہ یہ بتائیں بارات لے کر بھارت آنا ہے یا دبئی؟ اور ساتھ ہی انہوں نے راکھی ساونت سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں ’لویو‘ کہا۔
View this post on Instagram
A post shared by Dodi Khan (@dodi_khan)
راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے اداکار دودی خان کے مشہور ڈراموں میں اے عشق جنون، کھائی، اکھاڑا اور میری ہمنشین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار راکھی ساونت نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ناکام ہوئیں۔ پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی۔
ماضی میں اداکارہ کہتی رہی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دودی خان راکھی سانوت شادی راکھی ساونت عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت راکھی ساونت نے پاکستان میں انہوں نے کا کہنا
پڑھیں:
لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔
حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔
اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا، اس منصوبے کیو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔
اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔
عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔