Daily Ausaf:
2025-08-14@13:52:03 GMT

جنید اکبر خان اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ کا استعفیٰ سپیکر کو بھیجوا دیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے جنید اکبر کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ ملنے کے بعد جنید اکبر نے اوورسیز پاکستان کی چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

حکومت کا صنعتوں کو سستی بجلی اور تنخواہ داروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا عندیہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی چیئرمین شپ

پڑھیں:

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کانہیں کہا.بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا ہے، انہوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا انہوں نے کہا کہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو کو آگے کہیں پر اکاموڈیٹ کریں گے، عرفان سلیم اور عائشہ بانو سمیت کسی کو بھی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا تھا.

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنی گالہ نیلامی کی خبر جب آئی تو میں نے لیگل گروپ میں شیئر کر دی بعد میں نیب نے بھی وضاحت کی کہ یہ پراپرٹی عمران خان کی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحریک چلانے کے لئے وہ خود کافی ہیں، ان کے بیٹوں کو آنے کی ضرورت نہیں، اگر ان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ان کا اچھا استقبال ہو گا. انہوں نے کہا کہ پارٹی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرتی، ان کے ساتھ فیملی والے رابطے میں ہوتے ہیں، ہم نے ان سے کوئی بات چیت نہیں کی نہ ان کا ہمیں پتہ ہوتا ہے پارٹی کبھی بھی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ رابطے میں نہیں رہی.

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ کے پی کے میں بات چیت سے معاملات حل کیئے جائیں ‘ صوبے میں آپریشن نہ ہو، صوبائی حکومت آپریشن کے حق میں نہیں ہے، گرینڈ الائنس ابھی تک 6 پارٹیوں پر مشتمل ہے لیکن وہ گرینڈ الائنس میں شامل نہیں ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے پورا ملک نکل آیا تھا، عمران خان نے لانگ مارچ سے منع کیا تھا، گرینڈ الائنس میں مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی.                                                                                                  

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، جنید اکبر
  • کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپو کو مستعفی ہونے کا کہا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کرینگے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کانہیں کہا.بیرسٹرگوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر
  • معرکۂ حق یوم آزادی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن عزیز کیلیے تجدیدِ عہد وفا 
  • ایران میں بہت پاکستانی قید ہیں، مدد کرنیوالا بھی کوئی نہیں ہوتا، علامہ راجہ ناصر کا انکشاف
  • میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا؛ خواجہ آصف