نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کا واپسی کیلئے جہاز میں چڑھنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا اور اس کی فلائٹ اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا، امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر واپسی سے کتراتی رہی۔
پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی نے حفاظتی تحویل میں خاتون کو ڈیپارچر لاؤنج اور پھر جہاز تک پہنچایا۔
تاہم خاتون نے جہاز میں چڑھنے سے انکار کر دیا اور قطر ایئر کی پرواز کیو آر 611 اسے لیے بغیر براستہ دوحہ نیویارک روانہ ہو گئی۔
اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہو گئی تھی، 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔
سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئر پورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی خاتون ایئر پورٹ سے انکار خاتون کو کر دیا ہو گئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
فائل فوٹوخیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔
جے یو آئی ف، اے این پی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومتی اے پی سی میں نہ جانے کا کہا ہے جبکہ جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور جے یو آئی س نے اے پی سی میں آنے کا کہا ہے۔
اس آل پارٹیز کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر غور ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر اور عوام کا متفقہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندہ وفد تشکیل دیا جائے گا جو تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں سب کو مشاورت کیلئے بلایا ہے، اگر کوئی پارٹی اے پی سی میں نہیں آرہی تو ان کی اپنی سیاست ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی کیلئے سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو سیکیورٹی صورتحال خراب تھی، بریفنگ دیں گے کہ جب ہماری حکومت آئی تو صوبے کےحالات کیا تھے، جو اے پی سی میں نہیں آئے گا اس سے پتا چلے گا کہ انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں۔