سول سوسائٹی شہر کا اہم ترین اسٹک ہولڈر ہے،محمد جان بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
گوادر (نمائندہ جسارت) سول سوسائٹی گوادر کے صدر محمد جان بلوچ، جنرل سیکرٹری محمد عارف، فنانس سیکرٹری کامریڈ محمد حنیف اوراعجاز دشتی و دیگر نے گوادر پریس کلب گوادر کے محمد اسماعیل بلوچ ہال میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہاکہ سول سوسائٹی شہر کا اہم ترین اسٹک ہولڈر ہے۔ ہم تعلیم، صحت، اسپورٹس سمیت ہر شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں گوادر کے نوجوان جو تعلیم یافتہ ہیں وہ بے روزگار ہیں گریجویٹ نوجوان چوکیدار کے لئے درخواستیں دے رہا ہے۔ محکمہ صحت کی آسامیوں پر مقامی قابل اور تجربہ کار اور میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ اسپتال میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔ اسپتال کی ٹیکنیکل آسامیوں کو اسپتال میں کام کرنے والے ٹیکنیکل نوجوانوں کو دی جائیں۔ محکمہ پی ایچ ای اور جیڈا میں ٹیسٹ و انٹرویو کے دوران ضابطے کو فالو نہیں کیا گیا۔ ضلع گوادر کے دور دراز کے علاقوں سے نوجوان گوادر میں بہتر مستقبل کے لئے سفر کرکے ٹیسٹ و انٹرویو دینے آتے ہیں لیکن ان کو مایوس کیا جاتا ہے۔ ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے ذمے داران اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ گوادر کے نوجوانوں کے اندر روزگار سے متعلق ایک لاوہ پک رہا ہے جو کہ اداروں کے لئے نقصاندہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گوادر کے
پڑھیں:
گوادریونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور کوئٹہ سے اغوا، تاوان طلب
گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور عبدالرزاق کوئٹہ سے پراسرار طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرزاق سرکاری گاڑی پر گوادر جا رہا تھا کہ لاپتا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مغربی بائی پاس کے علاقے سے سرکاری گاڑی برآمد کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی ڈرائیور کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم
مغوی کے بھانجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ گوادریونیورسٹی وائس چانسلر