ٹنڈومحمد خان ،پیٹرول پمپ پر آ گ لگانے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کا سختی سے نوٹس – گزشتہ رات پیٹرول پمپ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹنڈو محمد خان شہر میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر ایک شخص نے پمپ کے پیٹرول پوائنٹ کی نوزل لے کر پیٹرول کو زمین پر پھینک کر آگ لگانے کی نیت سے بھایا اور سیگریٹ سے آگ لگانے کی کوشش کی – جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔جس کے بعد ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے پیٹرول پمپ کے منیجر محمد فاروق ولد محمد عارف جٹ کی مدعیت میںمقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ملزم شان ولد محمد بخش نوناری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈو محمد خان ا گ لگانے کی پیٹرول پمپ
پڑھیں:
فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔
ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔
حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وقاص علی نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی اسمگلر گرفتار جعلی رجسٹریشن فٹ بال ٹیم وی نیوز