مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا  کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔

  انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔

کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری خواتین بہت با اختیار ہے، سندھ نے یہ بیریئر توڑا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو آج امریکا جائیں گے، ایک روایتی ناشتے میں شرکت کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آکسفورڈ یونین اور جرمنی بھی جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ تفریق اور تعصب کا کارڈ کھیلنے والے روڈ کٹنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ وفاق سے کہتا ہوں گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے لائن پر خرچ کیوں ہو رہے ہیں جبکہ یہ بھی اس شہر کے انفرا اسٹرکچر کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سیاسی رہنما  غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

مبارک حسین اعوان: 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں  نئی مثال قائم کر دی۔

 میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔

  غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔  

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

 غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو اربوں کے ٹھیکے،سینیٹ میں تہلکہ خیز انکشافات، وفاقی وزیرنے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • سیاسی رہنما  غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
  • قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 10 پاور کمپنیاں کون سی ہیں؟
  • کراچی: حاضر سروس ڈی آئی جی نے فوڈ اسٹال کیوں لگا لیا؟
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
  • گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیش رفت، اربوں روپے کی ریکوری کا امکان