حیدرآباد بورڈ، شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدر آباد تعلیمی بورڈ — فائل فوٹو
حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات چیئرمین علی احمد بروہی اور قائم مقام ناظم ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے درمیان شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ وزیر اعلیٰ سندھ تک پہنچ گیا ہے۔
اعلیٰ انسپیکشن انکوائری ٹیم نے معاملے پر سہہ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جو چیئرمین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرے گی۔ کمیٹی میٹرک اور انٹر کے گزشتہ 10 سال کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات شوکت علی خانزادہ کی جانب سے حیدرآباد بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کو برطرف کرنے کے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد بورڈ میں چیئرمین اور سیکریٹری دونوں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔
چیئرمین علی احمد بروہی سندھ یونیورسٹی میں پروفیسر جبکہ سیکریٹری کا تعلق کالج ایجوکیشن سے ہے، جن کی تعیناتی کی مدت بھی مکمل ہوچکی ہے۔
حیدرآباد بورڈ میں شعبہ امتحانات میں کنٹرول کے سلسلے میں بورڈ حکام کے طویل عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شعبہ امتحانات میں کنٹرول
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔