کراچی:

نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔
 

ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات  ہوئے۔ اس دوران امریکی قونصل خانے کے حکام نے پاکستان آنے والی خاتون سے ملاقات  کی۔

حکام نے کہا کہ اگر خاتون مسافر نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے۔  زبردستی خاتون کو کراچی سے امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا۔ اگر ہم نے کراچی سے امریکا زبردستی بھیجا تو وہاں یہ امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف کیس دائر کرے گی۔ کوشش یہی ہے کہ خاتون اونیجا کو راضی کرکے امریکا واپس بھیجا جائے ۔

امریکی قونصل خانے کی ٹیم نے رائے دی ہے کہ خاتون راضی ہوئی تو اس کا ٹکٹ بنواکر واپس امریکا روانہ کردیں گے، تاہم ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون تاحال واپس جانے سے انکار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون ندال میمن نامی لڑکے سے ملنا چاہتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء  تک  واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی بروقت واپسی نہ صرف رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہے بلکہ آئندہ بجٹ کے تخمینے کو بھی مستحکم بنانے میں مدد دے گی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ ان بچتوں میں سول حکومت کے اخراجات، سبسڈیز اور ترقیاتی فنڈز شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے رکھا گیا تھا، تاہم اب تک صرف 450 ارب روپے ہی خرچ کیے جا سکے ہیں۔

حکام کے مطابق باقی بچ جانے والے فنڈز ان شعبوں میں منتقل کیے جائیں گے جہاں ان کی فوری ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
  • دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
  • حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا
  • پرائیویٹ اسکیم میں بدانتظامی، رقوم واپس ملنے کے باوجود ہزاروں لوگ حج نہیں کرپائیں گے
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟