جنید اکبر قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈ ویلپمنٹ کے چیئرمین تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔جنید اکبر کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور؛سینئر سیاستدان، رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان،سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
خورشید محمود قصوری، حافظ عباس، فیصل ایوب کھوکھر،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجداورابوزرسلمان نیازی نے جنازے میں شرکت کی۔
مزید :