سر سید یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
سر سید یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، گریڈ 05 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، ان کی شمولیت کے بغیر ادارے کی ترقی اور کامیابی ممکن نہیں، لہٰذا معیاری کام اور عمدہ کارکردگی کے لیے ان کا خوش اور مطمئن رہنا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ”چھاتی کے کینسر سے آگاہی“ پر پروگرام کا انعقاد سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا تیئسواں جلسہ تقسیم اسنادچانسلر جاوید انوار کا کہنا ہے کہ یہ قدم ہماری مثبت سوچ کا مظہر ہے اور یہ صرف آغاز ہے، ہم نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ملازمین فرینڈلی پالیسیاں بناتے رہیں گے، گزشتہ سال اپریل میں بھی تمام اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا، ماضی میں بھی کورونا کے دوران جہاں ادارے ملازمین کو نکال رہے تھے یا اُن کی تنخواہوں میں کٹوتی کررہے تھے، سر سید یونیورسٹی کے ملازمین کو نہ نکالا گیا نہ ان کی تنخواہوں میں کمی کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے صرف گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں بقیہ گریڈز کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ یہ اضافہ ملازمین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ایک کوشش ہے، سر سید یونیورسٹی کی کامیابی اس کے اسٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے اور تنخواہوں میں اضافہ ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی تنخواہوں میں اضافہ سر سید یونیورسٹی اضافہ کیا میں بھی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی
آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری کے لئے ملازمین کی ڈیوٹی اوقات میں اضافہ کردیا گیا، ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری شروع کردی۔محکمہ خزانہ کے پی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کردیے گئے، ملازمین شام 5 سے 7 بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے۔ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ملازمین شام 7 سے رات 9 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔محکمہ خزانہ کے تمام افسران اورملازمین کوبائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 249 ارب 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 165 ارب 60 کروڑ روپے، ضم اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 39 ارب 60کروڑ اور اے آئی پی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں44ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کیلئے اہم مشاورتی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت کے تمام شعبوں کیلئے مجموعی طور پر 179 ارب 76 کروڑ روپے، تعلیم کیلئے 92 ارب 31 کروڑ روپے مختص کرنے پرغور ہورہا ہے جس میں بنیادی تعلیم کیلئے53 ارب روپے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 39 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔