2030 تک پاکستان جی-20 کا حصہ بن جائے گا۔ اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کے باعث 2030 تک دنیا کی بہترین معیشتوں کے گروپ جی-20 کا حصہ بن جائے گا۔اسلام آباد میں معیشت پر پاکستان بزنس کونسل کے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ملک کی اقتصادی خودمختاری کے لیے مل کر کام کریں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکا ہے اور مہنگائی دوہرے ہندسے سے کم ہو کر صرف چار فیصد پر آ گئی ہے۔نائب وزیراعظم نے "اڑان پاکستان" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ایک لائحہ عمل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا چین سے رابطہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہی دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بےبنیاد پروپیگنڈا مسترد کردیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔