بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون، 50 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
کوئٹہ سے محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
Post Views: 1