آزاد کشمیر :برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مظفر آباد:آزادکشمیر میں شدید برفباری ہونے کے بعد موسم ایک مرتبہ پھرمکمل ابرآلود ہوگیا،ہرطرف کالے بادل چھاگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری صبح سے جاری ہے جبکہ وادی لیپہ کی بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں کالے بادل چھا ئے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے،بادل چھا جانے سے سردی کی شدت دن کے وقت بھی برقرار ہے۔ خیال رہےکہ برفباری کے بعد سے پہاڑی علاقوں میں راستے خطر ناک ہوجاتےہیں، حکومت کی جانب سے رات میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوندا باندی کا سلسلہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اور صدر کے علاقوں میں دیکھا گیا، جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد اور کورنگی میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔
مزید برآں ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں کیونکہ گیلی سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔