کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے N-3 پمپ کچا پکا روڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، دونوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیا، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور 125 موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار مبینہ مقابلے ملزمان کو
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔