پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستا ن پر جلسے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرادی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 8فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست مسترد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں پراسیکیوشن نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کے مرکزی ملزم ہیں، ان کو 9 مئی کے 4 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ 4 عدالتوں کے فیصلوں میں ملزم کا 9 مئی کا جرم ثابت ہوچکا ہے، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانےکی دفعات شامل ہیں۔
سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلیےکتنے افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی؟ جانیے
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
مزید :