Daily Mumtaz:
2025-07-26@19:52:07 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی دو ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا، بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئےکراچی نہیں آئیں گے، بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے رپورٹس نے اشارہ کیا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باخبر ذرائع کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم کردہ آمد کا شیڈول 18 فروری کو لاہور پہنچنا ہے جبکہ آسٹریلیا 19 فروری کو لاہور پہنچے گا، بنگلہ دیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جبکہ افغانستان 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گا، نیوزی لینڈ پاکستان اور جنوبی افریقہ 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد پہلے ہی پاکستان میں ہونگے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے 12 فروری کو اختتام پذیر ہونے والی وائٹ بال سیریز کے بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل آسٹریلیا 14 فروری کو کولمبو میں اپنا دورہ مکمل کرے گا جس کے بعد وہ چار روزہ آرام کرے گا۔

آئی سی سی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ آئی سی سی اور پی سی بی نے افتتاحی تقریب کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے شیڈول نے اپنے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کسی بھی ایونٹ کا انعقاد ناممکن بنا دیا ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ ٹیم کی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کا ایک اہم پہلو بن گیا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ میزبان ملک میں ان کی آمد کی تاریخوں کے بارے میں فیصلہ کرنا ٹیموں کا استحقاق ہے۔ میزبان ملک کی ذمہ داری صرف اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی شریک فریق اس کے یہاں پہنچتا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تاخیر سے آنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے وارم اپ میچوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ٹیم دو وارم اپ میچوں کی حقدار ہے، لیکن دونوں نے بغیر کسی پریکٹس میچ کے ٹورنامنٹ میں داخل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ انہوں نے ابھی اپنی اپنی ون ڈے سیریز ختم کی ہوگی یہ فیصلہ ماضی کے آئی سی سی ایونٹس بشمول امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2024 کے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی جانب سے کیے گئے اسی طرح کے انتخاب کی طرح ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے منصوبوں پر اندرونی اور آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تفصیلات یا شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی افتتاحی تقریب کی تصدیق نہیں کی کیونکہ یہ نہ تو باضابطہ طور پر طے کیا گیا تھا اور نہ ہی آئی سی سی نے اس کی تصدیق کی تھی۔ پی سی بی ذرائع نے وضاحت کی کہ ہمیشہ سے ایک کام جاری تھا۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ کچھ غلط فہمیاں یا قیاس آرائیاں کی گئیں جس کی وجہ سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ کوئی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی آئی سی سی کے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کا جشن منانے کے اپنے منصوبوں پر آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونے والے میچ سے قبل اپنے ایونٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کے عوام کی جانب سے 29 سال میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے جوش و خروش کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے ایونٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ دونوں اسٹیڈیم اب ایک نیا روپ رکھتے ہیں اور جدید ترین ہیں جبکہ اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت کوشش اور سخت محنت کی گئی ہے جہاں ہم آج ہیں.

ہم مجوزہ ایونٹ کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں فراہم کریں گے۔

پی سی بی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس نے افتتاحی تقریب میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن واضح کیا کہ اس کو کبھی حتمی شکل نہیں دی گئی کیونکہ ایونٹ ٹیموں کے لاجسٹک انتظامات سے متعلق آئی سی سی سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے افتتاحی ایونٹ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن یہ بات ہمیشہ واضح تھی کہ ایسی کسی بھی تقریب میں تمام ٹیموں کی شرکت ضروری ہوگی جو موجودہ آمد کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کم از کم 10 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دبئی تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت اور پہلا سیمی فائنل شامل ہے۔ اگر بھارت 9 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا تو میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بصورت دیگر فائنل دبئی میں ہوگا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب کی میزبانی ایونٹ کی فروری کو ٹیموں کی پی سی بی کرے گا

پڑھیں:

چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات راولپنڈی میں ایک اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل، عدالت کا قبر کشائی کا حکم، 8افراد گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
  • گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی
  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
  • ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی