کراچی ، پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے والے چاروں افراد کو فوری طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
ریسکیو کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے والے افراد کو پہلے جناح ہسپتال لے جایا گیا، پھر وہاں سے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے انہیں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روزقبل بھی ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے باوزر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔جاں بحق اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔،ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاون میں پیش آیا تھا۔ گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیاتھا۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیاتھا۔ مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے تھے۔زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باﺅزر میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور باﺅزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا تھاکہ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ بجھا دی گئی تھی۔ آگ بجھانے میں 10سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور فوم بھی استعمال کی گئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں تھیں۔ بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جاں بحق اور کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔