سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے درمیان تعلق کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کا نوعمر بیٹا یا بیٹی سوشل میڈیا پر بہت وقت گزار رہے ہیں تو یہ ان کی کھانے کی عادات میں خرابی کا باعث بن سکتا ہے؟
ایک نئی تحقیق نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔
مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گزارے گئے اضافی ہر گھنٹے کے ساتھ کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو نوعمر یا نوجوان زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں، ان میں سائبر بلیئنگ کا سامنا ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جو بذاتِ خود کھانے کی عادت میں خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر جیسن ناگاٹا نے بتایا کہ ایک وقت میں متعدد ویڈیوز دیکھنا بھی کھانے کی عادات کو متاثر کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کا ہر اضافی گھنٹہ کھانے کی خرابی کے خطرے کو ایک سال بعد 62 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی خرابی کے خطرے کے درمیان یہ تعلق پیچیدہ ہے، اور والدین کو اس سے بچاؤ کے لیے اپنے طریقہ کار پر غور کرنا ہوگا، جو ہر خاندان کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے استعمال کھانے کی عادات خرابی کے سکتا ہے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :