جی بی کے آنے والے انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے وفد نے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جی بی حاجی اکبر تابان کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر زراعت جی بی انجینئر محمد انور اور ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے کارکنوں اور قیادت نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کی پوری مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ تنظیمی امور پارٹی کے مرکزی صدر کا مینڈیٹ ہے۔ ہمیں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی پارٹی کے مفاد میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ہم مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر امیدواروں کو دئیے جائیں گے۔ جی بی کے آنے والے انتخابات ہماری پارٹی کے لیے بہت اہم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
تصویر بشکریہ جیو نیوزگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بارش اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں بہت نقصان ہوا، شاہراہ بابوسر سے بہہ جانے والے دس سے 15 افراد لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے 5 اموات ہوئیں۔
فیض اللّٰہ فراق کا کہنا تھا کہ ناران کاغان اس وقت بالکل بند ہے، شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔