پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) پنجگور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقساط کی حصول مستحقین کیلئے چیلنج بن گیا پورے ڈسٹرکٹ میں صرف ایک اسٹیشن ہونے کی وجہ سے اور انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس شدید سردی میں دور دراز کے مستحق افراد اپنے ایک قسط کی حصول کیلئے دو دو ہفتے صبح وشام خوار و زلیل ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسٹیشن کو بڑھایا جائے ہر تحصیل یونین کونسل میں ایک ایک اسٹیشن قائم کرکے اس عذاب سے نجات دلایا جائی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جے یو آئی ایف نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  انکی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

دوسری جانب ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ 3 مہینے پہلے بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن کو مسلسل پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی، ایک اتحاد کی شکل میں ایک ہی پیج پر آجائیں ، اس پیغام کو جے یو آئی نے ویلکم کیا مگر اپنے کچھ تحفظات بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے ،جو  باہمی اعتماد کے لیے ضروری تھے، مگر ہمیں اس کا جواب ہی نہیں ملا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • بلوچستان میں مستحقین کو زکوٰۃ کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے اصلاحات
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری،جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • اے سیز کیلئے گاڑیوں کی خریداری: جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • جے یو آئی ایف نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی
  • کیک میں کیلے کے چھلکے، ذائقہ اور غذائیت دونوں کا حصول، خود آزما لیجیے؟
  • برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ