اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاک چین تعلقات پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر قائم ہے، دونوں ممالک کی درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، مراکش میں کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان رواں سال امن مشق کے ساتھ پہلے امن ڈا ئیلاگ کی میزبانی بھی کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔

 ترجمان نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین کی خلاف ور زیوں کا سلسلہ جاری ہے،  پاکستان کشمیریوں کے جدو جہد آزادی کی مذمت کرتا ہے،  ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے،

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔

شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔

انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا
آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی متعارف، ایپل کا بڑا اعلان

متعلقہ مضامین

  • بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
  • پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا: خواجہ آصف
  • پاک افغان تعلقات کا نیا دور
  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ
  • کیا پاک افغان تعلقات میں تجارت کے ذریعے بہتری آئے گی؟
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران