والدین ہم قدم، تعلیم میں والدین کی شمولیت کے نئے دور کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے یونیسف پاکستان نے والدین ہم قدم پروگرام کے اثرات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیرینا ہوٹل، اسلام آباد میں ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا۔والدین ہم قدم بصیرت سے اثر تک،تعلیم میں والدین کی شمولیت کا سفر” کے تحت، والدین کو تعلیمی عمل کا مرکزی ستون بنانے کے لیے جدید سماجی اور رویہ جاتی تبدیلی (SBC) کے اصولوں کو بروئے کار لایا گیا۔ اس منفرد مہم نے والدین کی شمولیت کے روایتی طریقوں میں ایک نئی روح پھونک دی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے چھ شہروں میں سرکاری اسکولوں میں والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم ہوئی۔ 13,988 والدین کو اسکول، واٹس ایپ لرننگ پروگرامز، اور پیرنٹ ٹو پیرنٹ (P2P) اجتماعات کے ذریعے تعلیمی عمل میں شامل کیا گیا۔ 6 ملین سے زائد افراد تک ڈیجیٹل مہم کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی، جس نے والدین کی شمولیت کے پیغام کو ملک گیر سطح پر پہنچایا۔

پاکستان کی سب سے بڑی اجتماعی وژننگ مشق منعقد کی گئی، جس نے والدین، اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کو بچوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک مشترکہ خواب میں جوڑا۔ والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک پائیدار تعلیمی برادری تشکیل دی گئی، جو نسلوں تک تعلیمی بہتری کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔ایونٹ میں یونیسف پاکستان کے نمایاں ماہرین، تعلیمی رہنماوں، پالیسی سازوں، اساتذہ، اور والدین نے شرکت کی۔ڈاکٹر ابراہیم فراح (ایجوکیشن منیجر، یونیسف پاکستان)، ایلنور علییف (چیف، سوشل اینڈ بیہیوئیر چینج، یونیسف پاکستان)، غزالہ فرید (سوشل اینڈ بیہیوئیر چینج آفیسر، یونیسف پاکستان)اور فہمیدہ خان(جینڈر اینڈ ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ، یونیسف پاکستان)نے پروگرام کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام کی کامیابی کے تسلسل میں، ایونٹ کے دوران کچھ نمایاں طالب علموں کو ان کی تعلیمی کامیابیوں اور محنت کے لیے انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی، اور ان کی رہنمائی اور حمایت کی بدولت یہ ایونٹ کامیاب رہا۔اس تقریب میں پروگرام کے توسیعی منصوبے، کامیابی کی کہانیاں، اور تعلیمی نظام میں والدین کی مزید موثر شمولیت کے لیے حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔ یونیسف پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر پاکستان کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی۔تعلیم کی روشنی، والدین کے ہم قدم،یہ ایونٹ اس بات کا مظہر ہے کہ جب والدین، اساتذہ، اور تعلیمی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، تو تعلیمی کامیابی محض ایک خواب نہیں رہتی بلکہ حقیقت بن جاتی ہے۔ “والدین ہم قدم” نے یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے والدین کی شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان کے تعلیمی مستقبل کو روشن کرنے کے لیے، یونیسف پاکستان کا یہ سفر جاری رہے گا کیونکہ اب والدین ہیں ہمقدم۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: والدین ہم قدم میں والدین کی

پڑھیں:

والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔

انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  •  طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری،وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • پاکستان سے بےدخلی کے بعد ہزارہا افغان طالبات تعلیم سے محروم
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • ’تعلیم، شعور اور آگاہی کی کمی پاکستانی ماؤں کی صحت مند زندگی کی راہ میں رکاوٹ ہے’
  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ