فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ ان کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان القسام بریگیڈز ابو عبیدہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے ان کی شہادت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے اپنے قیدیوں کی بازیابی کے بعد فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی روک دی

ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ محمد الضیف کے نائب مروان عیسیٰ سیمت القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈرز غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل بھی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس جولائی میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فوج نے محمد الضیف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواسی کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر بڑا حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں محمد الضیف اور ان کے ساتھ موجود رافع سلامہ شہید ہوگئے ہیں، تاہم حماس نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں ایک آپریشن کیا تھا، جہاں سے جنگ کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

اس کے بعد اسرائیل نے فضائی بمبار کرتے ہوئے 44 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، تاہم اب فریقین کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے اور معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ابو عبیدہ ترجمان القسام بریگیڈز حماس شہادت کا اعلان فلسطین محمد الضیف مزاحمتی تنظیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترجمان القسام بریگیڈز شہادت کا اعلان فلسطین محمد الضیف مزاحمتی تنظیم وی نیوز القسام بریگیڈز محمد الضیف

پڑھیں:

بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والےمیجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید

پشین(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ 19 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں ”فتنتہ الہندوستان“ نامی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وطن کے اس عظیم سپوت نے شہادت کا بلند مرتبہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

میجر محمد انور کاکڑ شہید ایک طویل عرصے سے بلوچستان میں پاک فوج کے اہم محاذ پر تعینات تھے اور ابلاغی جنگ سمیت مختلف خفیہ محاذوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سینہ سپر تھے۔ ان کی خدمات کا ایک نمایاں باب گوادر کے پی سی ہوٹل پر ہونے والا وہ آپریشن ہے جس میں انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

قوم کا یہ شیر دل سپاہی گزشتہ دس برسوں سے پاک فوج کا حصہ تھا اور دفاع وطن کے ہر معرکے میں پیش پیش رہا۔ ان کی شہادت نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا کہ ازلی دشمن بھارت، جو روایتی جنگ میں بارہا ذلت آمیز شکست کھا چکا ہے، اب خفیہ دہشتگردی کے ہتھکنڈوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مگر یہ قوم ہر شہید کے لہو سے مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

میجر محمد انور کاکڑ شہید اپنے پیچھے والدین، اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی قربانی وطنِ عزیز کے ماتھے کا جھومر ہے، اور پوری قوم ان کے اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگرد گروہوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔

قوم کا ہر فرد آج میجر محمد انور کاکڑ شہید کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے اپنے لہو سے وطن کی مٹی کو سرخرو کیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کے میجر انور کاکڑ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
  • بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والےمیجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید
  • پاک فوج کے بہادر سپوت وطن پر قربان، میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
  • اسرائیل کی 60 روزہ جنگ بندی تجویز پر حماس کا جواب سامنے آگیا
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کی درخواست منظور، خبر ایجنسی
  • شام کی صورتحال شہید سید ابراہیم رئِسی کے معاون کی آنکھ سے
  • غزہ :غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید
  • اسرائیل کیخلاف تمام آپشنز زیر غور ہیں، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ
  • ارشد شریف کی شہادت سے قبل کون جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں: نجم ولی کا دعویٰ