پی بی 45، آر او پر دھاندلی کا الزام، عثمان پرکانی نے عدالت سے رجوع کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جے یو آئی رہنماء عثمان پرکانی نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹی کے رہنماء عثمان پرکانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کے ریٹرننگ آفیسر اور 15 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ میں پریزایڈنگ افسران پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کر دیا۔ درخواست گزار عثمانی پرکانی پی بی 45 کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے جے یو آئی کے امیدوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عدالت میں مذکورہ افسران کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی 45 میں ان کی جیت کو فارم 47 کے ذریعے ہار میں تبدیل کیا گیا۔ انتخابات میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اپنے حقوق کے لئے قانونی راستہ اپنائیں گے۔ واضح رہے کہ پی بی 45 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں، جن پر جے یو آئی دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی بی 45
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے، ملزم کو قانونی حقوق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنا امتیازی سلوک ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی ہو گا۔
عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین سے 19 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔