12 ہزار داعشی عراق کیلئے سنگین خطرہ ہیں، فواد حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کیساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اپنے دورہ شام، عراق میں امریکی موجودگی اور اپنے ملک کی سلامتی کو لاحق داعش جیسے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ تقریباََ 10 سے 12 ہزار داعشی، کُرد ملیشیاء کی جیلوں میں قید ہیں جو کہ ہمارے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ شام سے متعلق خبروں پر کہا کہ فی الحال ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم اس موضوع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فواد حسین نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکیہ و عراق کے درمیان شام کی صورت حال اور داعش کے خطرات پر مذاکرات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی
پچاس سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائیگا۔ عراقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔= اسلام ٹائمز۔ عراق نے مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے جانیوالے زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر کر دی ہے۔ عراقی حکام نے زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائیگا۔ عراقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔