طیارہ حادثہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امریکی صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہونیوالے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔امریکی صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا، 2016ء میں وائٹ ہاؤس آنے کے بعد میں نے سیفٹی کو ترجیح دی، اوباما اور بائیڈن نے بھی پالیسی کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے امریکی عوام غم میں ہیں، میری انتظامیہ ایو ی ایشن سیفٹی کیلئے قابل افراد کو نامزد کرے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ یو ایس ملٹری واقعے کی انکوائری کرے گی۔ موسم بالکل صاف تھا، لائٹیں بھی چل رہی تھیں، ساری رات ریسکیوآپریشن جاری رہا۔ واضح رہے کہ واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا نے کے بعد پوتوماک دریا میں جاگرا، مسافر طیارے میں 64 مسافر جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی صدر نے طیارے میں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کی تیاریاں
بطور میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے23 ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت سمیت اعلٰی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان سرسری ملاقات بھی متوقع ہے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ واشنگٹن اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی عملہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات کے لیے بھی کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، محمد عاطف
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے اس ضمن میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے اس مجوزہ ملاقات کے ضِمن میں درخواست بھی کی ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
پاکستانی دفترِخارجہ نے فی الحال اِس بات کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اتنا ضرور کہا ہے کہ ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جلد کنفرم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
لیکن اس سے ہٹ کر کئی ذرائع بتا رہے ہیں 25 ستمبر 2025 کو متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر نیویارک یا واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
روزنامہ دی نیوز کی خبر کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہوں گے اور یہ ملاقات پاکستان کی قطراورسعودی عرب کے ساتھ مشاورت کے بعد عمل میں آئے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان، سعودی عرب اور قطر کے درمیان دوحہ پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں طویل مشاورت ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 26 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس سے ملاقات بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا جنرل اسمبلی شہباز شریف وزیر اعظم