برطانوی اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
ان کے ترجمان کے مطابق میریان فیتھ فل کی موت لندن میں ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔
اس سے قبل انہیں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا ہوئی تھیں۔
میریان فیتھ فل کو 2020ء میں کورونا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ 22 دن اسپتال میں رہی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
امانت گشکوری : بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں جس کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔