ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں بہت متاثر ہوا ہے۔ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں عیاشی، امریکا میں تلاشی، گورنر اسٹیٹ بینک کی ویڈیو وائرل
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوز ڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں کاشت کاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیےکام کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے لیے
پڑھیں:
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
اسٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب35.7 فیصد رہا۔