Express News:
2025-04-25@09:32:07 GMT

چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کمر کے نچلے حصے میں درد اور شدید تکلیف کے باعث آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے انجرڈ مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کردی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا

کچھ عرصے قبل آل راؤنڈر مچل مارش نے کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد وہ ری ہیب کررہے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے، بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1966 میں انگلینڈ کے خلاف ایک مڈل آرڈر کھلاڑی کے طور پر کیا تھا۔ کیتھ سٹیک پول بلے بازی کے ساتھ ساتھ لیگ سپن بولر بھی تھے، لیکن 1969 کے اوائل میں انہوں نے بل لاری کے ساتھ اوپننگ کی۔

کیتھ سٹیک پول نے 43 ٹیسٹ میچز اور 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2807 رنز تھے، جن میں 7 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اننگز 1970 میں انگلینڈ کے خلاف گابا کے میدان پر 207 رنز کی تھی۔ ان کی پہلی ٹیسٹ سینچری 1969 میں کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟

کیتھ سٹیک پول 1972 کی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان تھے اور 1973 میں انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھی ملا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مائیک بیرڈ نے انہیں کرکٹ کے کھیل کا عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے اور کہا کہ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

کیتھ سٹیک پول نہ صرف آسٹریلیا اور وکٹوریہ کے لیے شاندار کھلاڑی تھے، بلکہ میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی پر ان کی کمنٹری نے نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ کا کام کیا۔ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کیریئر 1974 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے ساتھ ختم ہوا۔

انہوں نے 1971 میں کرکٹ کے پہلے ون ڈے میچ میں حصہ لیا اور 1974 میں کرکٹ کے لیے خدمات کے عوض ایم بی ای سے نوازے گئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 10 ہزار ایک سو رنز بنائے اور 148 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک ممتاز ٹی وی اور ریڈیو مبصر بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلوی ٹیم آسٹریلیا کیتھ سٹیک پول

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
  • ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
  • سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی
  • آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے کھائی کراچی کی نلی بریانی، ذائقے سے متعلق کیا کہا؟