وزیراعظم شہباز شریف اور چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نیا سال پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: چینی سفیر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔