سولر انرجی میں پاکستان کا انقلابی قدم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سولر انرجی میں پاکستان نے انقلابی قدم رکھ دیا اور ملک میں عالمی معیار کی انتہائی جدید سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغاز ہو گیا۔ فرونس سولر انرجی پاکستان نے ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی انتہائی جدید انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغازکر دیا ہے۔اس سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری میں پاکستانی ماہر انجینئرز اور ٹیکنیشنز روانہ کی بنیاد پر جدید سولر انورٹرز تیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ لیتھیم بیٹری کی مقامی مینوفیکچرنگ فیکٹری کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے۔مذکورہ فیکٹری رواں ماہ فروری میں ہی جدید لیتھیم بیٹری کی تیاری بھی شروع کر دے گی۔اس حوالے سے سی ای او واسق گروپ انور نوید کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے تعاون سے ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے، یہ قدم ملک کی معیشت اور صارفین کی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔گزشتہ دنوں افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر مرتضیٰ میمن، ڈائریکٹر سیلز حق نواز اور ٹیکنالوجی پارٹنر ٹائگریان، ڈائریکٹر سیلز سولکس ایشیا اور افریقا اویس عبدالغفار، ڈائریکٹرٹیکینکل سولکس پاکستان نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔
وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں.
اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم، اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔