راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،دودی خان نے بھارتی اداکارہ سے شادی سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔
اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی جو کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی جس پر انہیںشدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
لوگوں کی تنقید کے بعد میں نے راکھی ساونت سے شادی کرنے کافیصلہ واپس لے لیاہے۔
اب میں راکھی ساونت کی اپنے ہی کسی دوست اور بھائی سے شادی کروائیں گے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک ہی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں خود پر کی جانے والی ٹرولنگ پر بات کرتے دکھائی دئیے۔دودی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میںنے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا۔ میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ جب میں نے انہیں جاننا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو خدا سے بہت پیار کرتی ہے۔پاکستانی اداکار نے مزید کہا ہے کہ راکھی ساونت ان کی بہترین دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت مشکلات کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں اور انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔دودی خان کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے والدین کھوئے اور جس شخص سے شادی کی اس نے انہیں دھوکا دیا۔ اداکارہ نے اپنی زندگی میںبہت سارے دکھ دیکھے ہیں اس لئے انہیں اداکارہ سے ہمدردی بھی رہی ہے۔پاکستاڈنی اداکار دودی خان نے مزید کہا ہے کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ تو، راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی۔پاکستانی اداکاردودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیاتھا۔دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کیلئے بارات کہاں لانی تھی؟۔پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟۔ویڈیو کے اختتام پر دودی خان نے راکھی ساونت سے اظہار محبت بھی کیاتھا۔بعدازاں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیش کش پر راکھی ساونت بھی جواب دیتے ہوئے پیش کش قبول کرلی تھی۔راکھی ساونت نے پاکستان سے شادی کی پیش کش کو اپنے لئے اچھا رشتہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دودی خان سے شادی کریں گی۔راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے آڈیو پیغام میں بتایاتھا کہ انہیں پاکستانی اداکار اور پولیس افسر دودی خان نے شادی کی پیش کش کی گئی تھی۔راکھی ساونت کایہ بھی کہنا تھا کہ دودی خان اور ان کی شادی پاکستان میں ہوگی اور اسلامی روایات کے مطابق ہوگی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی اداکار بھارتی اداکارہ نے راکھی ساونت راکھی ساونت نے شادی کی پیش کش کہا ہے کہ
پڑھیں:
امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
امریکہ میں ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کا ایک پروگرام اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب ٹرمپ کے سابق معاون چارلی کرک کی بیوہ اریکا کرک نے نائب صدر جے ڈی وینس کو گلے لگایا۔
اریکا کرک نے کہا کہ ’میں اپنے شوہر کی کچھ مشابہت جے ڈی وینس میں دیکھتی ہوں‘۔ ان کے اس بیان نے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔
Erika Kirk: “No one will ever replace my husband, but I do see some similarities of my husband in JD”pic.twitter.com/Gm4PHz4D3c
— Republicans against Trump (@RpsAgainstTrump) October 31, 2025
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اریکا نے ستمبر میں چارلی کے قتل کے بعد پہلی بڑی عوامی تقریب میں شرکت کی۔ یہ دائیں بازو کی سرگرم کارکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی تھے، جو یونیورسٹی ایونٹ میں تقریر کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
اریکا نے کہا کہ جب ہماری ٹیم نے میرے عزیز دوست جے ڈی ونس سے آج تقریر کرنے کو کہا، تو میں واقعی نے اس پر غور کیا، کیونکہ ظاہر ہے کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے لیکن اگلا جملہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے شوہر کی کچھ مشابہت جی ڈی میں دیکھتی ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں سے چھوٹ کا خاتمہ: بھارت کی چابہار حکمت عملی پر کاری ضرب
اس موقع پر جے ڈی ونس نے اسٹیج پر اریکا کو گلے لگایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوراً وائرل ہو گئیں۔ اس کے بعد معروف صحافی شینن واٹس نے ٹویٹ کیا کہ وینس اگلے سال کے آخر تک طلاق کا اعلان کریں گے اور اریکا کرک سے شادی کریں گے۔ ٹرانس جینڈر کارکن اری ڈرینن نے بھی ٹویٹ کی کہ ’وہ پہلے نائب صدر ہوں گے جو عہدے میں رہتے ہوئے طلاق لیں گے‘۔
جے ڈی وینس کی شادی اوشا وینس سے ہوئی ہے، جو ہندو خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اور ان کا یہ ازدواجی رشتہ بعض شدت پسند حلقوں میں بحث کا موضوع رہا ہے۔ وینس نے حال ہی میں کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ان کی بیوی ایک دن مسیحیت قبول کریں گی، تاہم بعد میں وضاحت کی کہ اوشا کے پاس مسیحیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے کم عمر نائب صدر جے ڈی وینس کا تعارف، مسئلہ فلسطین پر ان کا طرز عمل کیا ہوسکتا ہے؟
وینس 2028 کے صدارتی انتخاب میں میگا امیدوار کے طور پر حصہ لینے کی توقع رکھتے ہیں، جب ٹرمپ اپنی آخری مدت مکمل کر رہے ہوں گے۔ ایسی صورت میں، میگا کے حامی ‘ہندو فرسٹ لیڈی’ کو قبول نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ طلاق کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اریکا کرک امریکی نائب صدر شادی امریکی نائب صدر طلاق امریکی نائب صدر وینس وائرل ویڈٰو