وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا، لاہور شہر کے سب سے بڑے 21 کلومیٹر طویل روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے ، مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ایک بار چارجنگ کے بعد بس 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی ، بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔
الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے ، لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، الیکٹرک بس ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ کینال نہرچلے گی۔
لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے ، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا ، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹر زبھی قائم کئے گئے ہیں، ہر 9 منٹ کے بعد بس آئے گی۔
الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی جس سے بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا ، یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے ، الیکٹرک بس کے لئے 70 ڈرائیور زکی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔
وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت جبکہ ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز الیکٹرک بس میں مریم نواز نے کے لئے
پڑھیں:
پنجاب پلاسٹک فری ہونے کی طرف گامزن، قوانین پر عملدرآمد کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ کر تباہی پھیلاتے ہیں۔ انسان اپنی زمین، دریا، فضا، فصلوں اور صحت کو پلاسٹک کی آلودگی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی ختم، نکاسی آب کے نظام بند اور آبی حیات کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ پلاسٹک کا استعمال کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ماحولیات کے قوانین پر عمل درآمد کا کلچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں اور کمیونٹیز میں پلاسٹک فری پنجاب کا شعور اور آگاہی کی مہم جاری ہیں۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ کے دوست متبادل متعارف کرائے جا رہے ہیں۔