ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ملک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق سکھر میں چینی 145 اور خضدار میں فی کلو چینی 155 روپے تک میں دستیاب ہے تاہم ملک میں چینی کی اوسط قیمت 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک ہے۔اس سے قبل ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کئے، جس میں بتایا کہ مسلسل نویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے میں چینی 4 روپے93 پیسے مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے کیلے5 روپے 89 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔برائلر مرغی 4 روپے اورباسمتی چاول 1 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگے جبکہ ڈھائی کلو گھی کا ٹن 3 روپے 88 پیسے،بیف 2 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں 16 اشیاء سستی اور 26 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں جبکہ ٹماٹر13روپے42پیسے، پیاز 13روپے 43 پیسے فی کلو ، آلو 6 روپے 8پیسےفی کلو، انڈے 13 روپے 20 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔دال چنا 13 روپے 18پیسے دال مسورچار روپے فی کلو سستی ہوئی اور آٹے کابیس کلو کا تھیلا 17 روپے 11 پیسے سستا ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں چینی کی قیمت ادارہ شماریات روپے فی کلو روپے تک
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔