سابق ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی مسلم لیگ (ن)میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سٹی 42 : میانوالی کے سابق ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔
عادل عبداللہ خان روکھڑی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے سی ایم افس میں ملاقات کی، جس میں میانوالی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے عادل عبداللہ خان روکھڑی کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
عادل عبداللہ روکھڑی نے میانوالی کے حلقہ پی پی 86 سے مسلم لیگ ن کے ٹک پر ایم پی بننے تھے، وہ 2013 مسلم لیک ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا مگر ہار گئے، جس کے بعد انہوں نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی مگر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، 2024 کے الیکشن میں بھی آزاد حیثیت الیکشن لڑے مگر ہار گئے ۔ اب عادل عبداللہ روکھڑی نے باقاعدہ طور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں شمولیت مسلم لیگ ن
پڑھیں:
سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
سری نگر(اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔
مقبوضہ وادی کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جی ڈی وانس بھارت میں موجود ہیں، امریکی نائب صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی سری نگر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بعد پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے اہم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔