نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، امریکی خاتون واپس جانے پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی میں نوجوان سے شادی کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا واپس جانے کو تیار ہوگئی امریکی خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، مجھے پیسوں کی کمی کا سامنا ہے۔خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا بھی منظر عام پرآ گیا ، بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آیا۔جریمیا رابنسن نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں،والدہ ذہنی مریض ہیں،ان کی سوچنے سمجھنےکی صلاحیت متاثرہے۔خاتون کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اوراس کےاہلخانہ سےملنے پاکستان گئی تھیں، والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔جریمیا کا کہنا تھا کہ والدہ کو واپسی کیلئےمنانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نےان کی واپسی کاٹکٹ بھی کرایا تھا۔دوسری جانب اونیجا انڈریو رابنسن کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، جس کے مطابق 2021 میں اونیجا کو ساؤتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتارکیا گیا تھا۔ریکارڈ کے مطابق اونیجا پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا اور ان گرفتاری کےبعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی ہواتھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔