سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 10 خارجی ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 10 خارجی ہلاک کردیئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی آپریشن کیے گئے۔ چاروں کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوئے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان، سلیکٹر اسد شفیق نے اہم بیان جاری کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
خرطوم(آئی پی ایس ) سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں رواں ہفتے اب تک 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر سیسوڈانی فوج کے انخلا کے بعد سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتل عام جاری ہے۔اس حوالے سے سوڈانی مسلح افواج کا بتانا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریبا 2ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں
سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ 1500 افراد مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزارسے زیادہ لوگ الفشر سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا بتانا ہے کہ تقریبا ایک لاکھ 77ہزار شہری الفشر شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرشہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی۔اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقا مار تھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے
، الفشر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، نہ ہی شہریوں کے لیے شہر چھوڑنے کا کوئی محفوظ راستہ موجود ہے۔واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سیجاری سرکاری اور پرائیویٹ ملیشیا کے درمیان سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ تقریبا ایک کروڑ 20لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم