معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی "زہریلی مردانگی" اور "عورتوں کی تذلیل" پر مبنی فلموں پر سخت تنقید کی ہے۔ 

کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی فلموں کی کامیابی ہمارے معاشرے کی خطرناک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔

اداکارہ پاروَتی کے سوال پر نصیرالدین شاہ نے کہا، "یہ فلمیں معاشرے کی اصل سوچ کو ظاہر کرتی ہیں یا پھر اس کی پوشیدہ خواہشات کی نمائندگی کرتی ہیں، یہ کہنا مشکل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ فلمیں مردوں کی اندرونی خواہشات کو پورا کرتی ہیں جو عورتوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔ یہ بہت خوفناک بات ہے کہ ایسی فلموں کو عام ناظرین کی اتنی بڑی حمایت ملتی ہے، اور یہی وہ سوچ ہے جو معاشرے میں خواتین کے خلاف مظالم کو بڑھاوا دیتی ہے۔"

نصیرالدین شاہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی کچھ فلمیں صرف پیسوں کے لیے کیں، جن پر اب انہیں افسوس ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا، "اچھی بات یہ ہے کہ لوگ آپ کے برے کام کو بھول جاتے ہیں اور صرف اچھا کام یاد رکھتے ہیں۔"

نصیرالدین شاہ حال ہی میں سونُو سود کی فلم "فتح" میں نظر آئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نصیرالدین شاہ انہوں نے

پڑھیں:

بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا

بالی ووڈ انڈسٹری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو کاپی کرکے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔ 

اس سے قبل بھی مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے کاپی کیا تھا جس کے بعد اب اسے بالی ووڈ کی نئی فلم ’دیوانے کی دیوانیت‘ میں ایک مرتبہ پھر کاپی کر کے شامل کیا گیا ہے۔ 

اس گانے کو بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے گایا ہے جس میں پاکستان کے موسیقی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کے بالی ووڈ کی فلم کے مقبول گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے چند بول بھی شامل ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر اس گانے کی ویڈیو پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت والے پاکستان کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور پھر ہمارے ہی کانٹینٹ کو چُراتے ہیں۔ 

ایک صارف نے طنزیہ کہا، ’سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ انڈسٹری پاکستان کے کئی مشہور گانے چُرا کر بغیر اس کا کریڈٹ دیئے ریلیز کر چکی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ پر شدید تنقید کے بعد میزبان عائشہ عمر بھی بول پڑیں
  • ایچ پی وی ویکسین: پاکستانی معاشرے میں ضرورت
  • آریان کی کیمرے سے شاہ رخ خان کی پاپرازی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
  • ماتلی میں آئس کے بڑھتے نشے کیخلاف آگاہی سیمینار
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
  • بھکر، زہریلی لسی پیسے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحق
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید