پہلے گائے، بھینسیں، گاڑیاں اور پھر توشہ خانہ کو بیچ دیا گیا، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایمل ولی خان : فوٹو فائل
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ چھین کر جنہیں دیا گیا وہ خدمت نہیں کرسکے، پہلے گائے، بھینسیں، گاڑیاں اور پھر توشہ خانہ کو بیچ دیا گیا۔
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں 50 فیصد سے زائد نتائج جھوٹے ثابت نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
رہنما اے این پی نے کہا کہ امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پیکا ایکٹ کی مخالفت کی، میڈیا کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، ہم میڈیا پر قدغن لگانے کو برداشت نہیں کریں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اے این پی کو اسمبلیوں سے باہر کر دیا گیا لیکن میدان سے کوئی باہر نہیں کرسکا، صوبے میں کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے، نوکریاں بیچی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان دیا گیا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہیش کمار کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا، شرمیلا فاروقی نے کہا پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا میں تھیلیسیما کے حوالہ سے بل لائی ہوں۔اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ یہ اچھا بل ہے اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں اس بل کو متفقہ پاس کرنا چاہیے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے تھیلیسیما بل کی منظوری دے دی ، جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے علاوہ تمام ممبران نے بل پاس کر دیا ، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، صدر پی ایم ڈی سی سمیت وفاقی اسپتالوں کے حکام شریک ہوئے۔ایم این اے شرمیلا فاروقی نے تھیلیسیما بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، اس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سے آٹھ فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ، اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں، شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے ، دولہا دولہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔سپیشل سیکرٹری نے کہا لاڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔