اورنگی ٹائون میں معذور افراد بھی وارداتیں کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگرمیں کٹی پہاڑی قبرستان کے قریب نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی۔ کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔ فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کا سہارا لے کر کھڑا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کلینک میں 2 خواتین سمیت 4 مریض بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ چھوٹا بچہ بھی واردات حیرت سے دیکھتا رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلینک میں
پڑھیں:
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
فوٹو اے پی پیبارشوں سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث پنجاب میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اموات ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہوچکے، سب سے زیادہ پنجاب میں 139 افراد جاں بحق اور 477 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے ابتک بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 60 افراد جاں بحق، 74 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں سے گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 151 مکانات منہدم ہوئے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔