ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے بھی ہٹادیا، انکی جگہ کون؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن کررہے تھے۔
ادھر گھر پر لکھی گئی نام کی پلیٹ سے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ہٹادیا ہے اور اب انکی جگہ اپنے بیٹے اذہان کا نام لکھا ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار دبئی اور حیدرآباد میں دو ٹینس آکیڈمیز چلارہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹی وی نشریات میں سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے رواں ماہ آسٹریلین اوپن 2025 کی کوریج پر کام بھی کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کی پہلی ترجیح اب ان کا بیٹا اذہان ہے، جو انکا بہترین دوست ہے۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم 14 سال بعد 2024 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی، انکا بیٹا اذہان 2017 میں پیدا ہوا تھا۔
ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد دبئی آگئیں تھی اور وہیں سے اپنی اکیڈمی چلارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔