گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں فلاحی ادارہ شائین ہیومینٹی کے ہیلتھ یونٹ وین کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ہیلتھ یونٹ وین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشی ایٹوز کے تحت گورنر ہاؤس میں ہیلتھ یونٹ وین کے ذریعے مفت طبی سہولیات اور بیماریوں کی تشخیص یقینی بنائی جائے گی، آئی ٹی طلباء، امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین اور مستحقین کو فوراً طبی سہولت میسر ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فلاحی ادارہ شائین ہیومینٹی کے ہیلتھ یونٹ وین کا افتتاح کردیا۔ گورنر سندھ نے ہیلتھ یونٹ وین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انیشی ایٹوز کے تحت گورنر ہاؤس میں ہیلتھ یونٹ وین کے ذریعے مفت طبی سہولیات اور بیماریوں کی تشخیص یقینی بنائی جائے گی، آئی ٹی طلباء، امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین اور مستحقین کو فوراً طبی سہولت میسر ہوگی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کی صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور فلاحی ادارے حکومت کا دست بازو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی خدمات میں شائین ہیومینٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار طلباء آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دئیے ہیں، ابتک لاکھوں افراد گورنر ہاؤس کا دورہ کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کہا کہ
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024ء کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔